میئر کراچی کا عباسی شہید اسپتال کا دورہ، ملازمین کا احتجاج

شائع 04 اپريل 2020 02:04pm

میئرکراچی وسیم اخترالخدمت کی جانب سےعباسی شہیداسپتال میں اسپرے اورعملے میں حفاظتی سامان تقسیم کرنے گئےتوملازمین نے مئیر کراچی کا گھیراؤ کرکے احتجاج کیا۔

میئرکراچی وسیم اختر اکو عباسی شہید اسپتال جانا مہنگا پڑ گیا۔ میئرکے خلاف وہاں موجود لوگوں نے زبردست نعرے بازی کی۔

 مئیر کراچی وسیم اختر الخدمت پروگرام کے تحت عباسی شہید اسپتال تو پہنچےتو عباسی شہید اسپتال کے ملازمین نے مئیر کراچی کو دیکھتے ہی مئیر کراچی کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

 ملازمین نے مئیر کراچی کا گھیروا کیا اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج شروع کردیا۔

احتجاج تنخواہوں میں کٹوتی اور تنخوا میں تاخیر کے باعث کیا گیا ،مئیر کراچی وسیم اختر کو خطاب کرنا بھی مشکل ہوگیا

مئیر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں میں اس ایشو پر سی ایم صحاب کو لکھ چکا ہوں لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوتی۔

عباسی شہید اسپتال میں موجود آل کے ایم سی ایملائر ایکشن کمیٹی کے ملازمین نے مئیر کراچی کے خلاف احتجاج ریکاڈ کرواتے ہوئے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی تھاما ہوا تھا جس پر درج تھا کٹوتی میں تیزی، حققوق کی ادائیگی میں سستی ، یہ دہرانظام کیوں۔